سلی گوڑی ،03؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بارہ سالہ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی واردات پیر کوسامنے آئی ہے۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ واردات کے بعد ماٹی گاڑا تھانے میں شکایت درج کر نے پر بھی پولس کوئی کارروائی نہیں کرر ہی ہے ۔ اس کی وجہ سے پیر کو اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس کر کے ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری کی مانگ کی۔متاثرہ اہل خانہ کی جانب سے ریتو داس نے بتایا کہ واردات 30اگست کی ہے ۔ اس واردات میں اسی علاقے کے رہنے والے 45سالہ منوج گھوش کو ملزم بتاتے ہوئے 31اگست کو ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی ۔ ماٹی گاڑا تھانے میں شکایت کرنے کے بعد بھی پولس نے ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کسی کام سے وہ باہر گئی تھی ۔ اسی وقت منوج گھوش ان کے گھر میں چاول دینے آیا تھا ۔ ان کیبارہ سالہ بیٹی کو گھر میں اکیلی دیکھ کر اس کے ساتھ زبر دست کرنے لگا ۔ لڑکی کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے۔ لیکن تب تک ملزم وہاں سے فرار ہو چکا تھا۔ واردات کو لے کر پولس انتظامیہ کے کردار سے خفا متاثرہ اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ سے مدد کی فریاد کی ہے ۔